ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا! اب ہر کیمرہ آپ پر نظر رکھے گا

Aug 23, 2025 | 22:26:PM
 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا! اب ہر کیمرہ آپ پر نظر رکھے گا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا, اب ہر کیمرہ آپ پر نظر رکھے گا۔ کریمنلز کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے تمام کیمروں کو فیشل ریگنائزیشن پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز اتھارٹی شہر میں موجود تمام کیمروں کو فیشل ریکگنائزیشن اور اے این پی آر پر منتقل کرنے کا آغاز کردیا، شہر میں نصب 8 ہزار کے قریب کیمروں کے سافٹ وئیر کی اپگریڈیشن کی جا رہی ہے۔

شہر کی متعدد سائٹس کے کیمروں میں جدید سافٹ وئیر اپگریڈ کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں 6 سو سے زائد فیشل ریکگنائزیشن جبکہ 11 سو کے قریب ای چالاننگ کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔

حکام نے کہا کہ نئے سافٹ کی اپگریڈیشن سے ٹریفک اور کریمینلز کی موثر مانیٹرنگ ہوسکے گی، سافٹ وئیر کی اپگریڈیشن سیف سٹیز ذاتی وسائل سے کر رہی ہے۔ دیگر شہروں میں تمام کیمروں جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہیں۔ تمام کیمروں کی اپگریڈیشن جلد کرکے متحرک کر دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :این اے 129 الیکشن :ن لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری سعد رفیق کے سپرد