بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، گھروں اورگاڑیوں کو نقصان، متعدد افراد لاپتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد کیچڑ تلے دب کر لاپتا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں گذشتہ روز کلاؤڈ برسٹ ہوا جس کے بعد آنے والے کیچڑ کے سیلاب میں متعدد گھر اور گاڑیاں بھی دب گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے اب تک ایک ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کی تھرالی مارکیٹ اور تھرالی تحصیل کمپلیس مکمل طور پر کیچڑ اور کچرے سے بھرے ہوئے ہیں، اسکے علاوہ متعدد رہائشی عمارتیں، گاڑیاں اور دکانیں بھی کیچڑ تلے آگئے ہیں جب کہ ان میں عدالتی مجسٹریٹس کے گھر بھی شامل ہیں۔
???? Swift Army Response to Tharali Landslide ????
— SuryaCommand_IA (@suryacommand) August 23, 2025
At approx 0040 hrs on 23 Aug 25, a mudslide struck Tharali, 25 kms from Rudraprayag in #Uttarakhand. #IndianArmy has activated HADR columns, medical teams and Search & Rescue Dogs from Rudraprayag and Joshimath. Army detachment at… pic.twitter.com/2ScnG8EOvc
حکام کے مطابق ساگوارا کے علاقے میں بلڈنگ میں کیچڑ بھرنے سے ایک لڑکی کیچڑ تلے دب گئی جسے ریسکیو نہیں کیا جاسکا جب کہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ شدید بارشوں اور اور کیچڑ سے سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہےکہ کلاؤد برسٹ کے باعث علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں، گزشتہ رات سے علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔