ٹک ٹاکر عائشہ زیادتی کیس:رجب بٹ کے ساتھی سلمان حیدر کی عبوری ضمانت خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق)ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے ٹک ٹاکر عائشہ سے زیادتی کیس میں رجب بٹ کے ساتھی سلمان حیدر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
عدالت نے لکھا کہ عائشہ نے مجسٹریٹ کی عدالت میں ایک سو چونسٹھ کے بیان میں کہا ہے کہ اس کے ساتھ سلمان حیدر نے زیادتی کی،ایک خاتون کیسے اپنے ساتھ زیادتی کا غلط الزام لگا سکتی ہے،ویسے بھی ملزم تفتیش میں گنہگارپایا گیا ہے۔
فیصلے کے وقت ملزم عدالت میں حاضر نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کا چالان مکمل
نواب ٹاؤن پولیس نے عائشہ کی رپورٹ پر سلمان حیدر کے خلاف زیادتی کا پرچہ درج کیا تھا، کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ بھی نامزد تھا جسے پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا جس پر رجب بٹ نے درخواست واپس لے لی تھی۔