ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کا چالان مکمل

ملزم عمر حیات ہی قاتل قرار ، باقاعدہ ٹرائل موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد شروع ہوگا

Aug 23, 2025 | 14:59:PM
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کا چالان مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنایوسف قتل کیس کا چالان مکمل ہوگیاجسے پراسیکیوشن نے سیشن کورٹ اسلام آباد کو بھیج دیاہے۔
چالان میں ثنا یوسف کی فیملی، ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار سمیت 31 گواہان شامل ہیں،پولیس نے ملزم عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا ہے،پراسیکیوشن کی جانب سے ایک ماہ سے زائد سکروٹنی کے بعد چالان عدالت کو بھیج دیا گیا۔

 پولیس نے ملزم عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ملزم مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈکی بھائی کی مشکل میں مزید اضافہ!عدالت کا بڑا فیصلہ
کیس کا باقاعدہ ٹرائل موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد شروع ہوگا۔