آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کا طریقہ کار طے نہ ہو سکا، معاملہ جوڈیشل کمیشن کو واپس

Aug 23, 2025 | 12:40:PM
 آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کا طریقہ کار طے نہ ہو سکا، معاملہ جوڈیشل کمیشن کو واپس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کا طریقہ کار طے نہ ہو سکا اور معاملہ ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن کو واپس بھیج دیا گیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کے طریقہ کار پر نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی آئینی بنچوں کے ججز کے انتخاب کا معیار طے نہ کر سکی اور معاملہ واپس جوڈیشل کمیشن کو بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی ارکان نے قواعد سازی کی مخالفت کی جبکہ ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی کے جائزے کے قواعد پر فیصلہ بھی مؤخر کر دیا گیا، اس حوالے سے ذیلی کمیٹی دوبارہ اجلاس منعقد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

یاد رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی بنچوں کے ججز کی تقرری کے لیے کوئی باضابطہ طریقہ کار موجود نہیں، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ہی ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی اور وہ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ بھی ہیں۔