حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے مزار پر غسل کی تقریب بد نظمی کا شکار 

زین قریشی نے مزار کو غسل دیا، چچا مرید حسین اپنی آمد سے قبل غسل دینے پر برہم ہو گئے

Aug 23, 2023 | 15:25:PM
حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے مزار پر غسل کی تقریب بد نظمی کا شکار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید انور )حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے مزار پر غسل کی تقریب بد نظمی کا شکار ہو گئی۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے مزار کو غسل دیا، چچا مرید حسین اپنی آمد سے قبل غسل دینے پر برہم ہو گئے،مرید حسین کی بھتیجے زین قریشی سے تلخ کلامی ہوئی۔

مرید حسین نے کہا کہ میری آمد سے قبل غسل کیوں دیا یہ میرے دادا کی قبر ہے ، غسل کی تقریب میں شریک افراد کو بھی کھری کھری سنا دیں،ان کا کہنا تھا کہ مزار کو سیاست کی نذر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مسائل کے حل کیلئےواٹس ایپ نمبر جاری