ضلع قصور دریائے ستلج  پر سیلابی صورتحال، پانی کا بہاؤ 1لاکھ 22 ہزار 329 کیوسک ریکارڈ

Aug 23, 2023 | 10:23:AM
ضلع قصور دریائے ستلج  پر سیلابی صورتحال، پانی کا بہاؤ 1لاکھ 22 ہزار 329 کیوسک ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیو)کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے  کہا کہ دریائے ستلج میں تلوار پوسٹ پر اس وقت پانی کا بہاؤ 1لاکھ 22 ہزار 329 کیوسک ہے،کوٹھی فتح محمد،باقر کے عطر سنگھ والا،تتارا کامل،تلوار پوسٹ ،گنڈا سنگھ والا سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ11 میڈیکل کیمپس میں اینٹی سنیک بائٹ،اینٹی ریبیز،سکن ڈزیزز اور واٹر بارن ڈزیزز کی میڈیسن وافر مقدار میں موجود ہیں،کوٹھی فتح محمد سے گزشتہ 24گھنٹوں میں 912 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا،اب تک کل 29ہزار 854لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے،سیلاب زدہ علاقوں سے 19ہزار 5سو مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے،سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے تیسرے مرحلے میں 26ہزار افراد کو کھانا مہیا کیا گیا،ایم سی ایل۔ایل ڈی اے۔واسا کے تمام ریسورسز قصور انتظامیہ کی صوابدید پر دے دئیے گئے ہیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا مزید کہنا تھا کہ 11 میڈیکل کیمپس سے7531 افراد کو طبی امداد و ادویات دی گئی ہیں،موبائل ہسپتالوں میں 11سو لوگوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے،چونیاں و تلوار پوسٹ پر انتظامی مشینری کا فل بیس کیمپ قائم ہے۔ریلیف آپریشن کی براہ راست نگرانی کیجارہی ہے،تمام محکمے دن رات متاثرین کی مدد و بحالی میں مصروف ہیں،چوبیس گھنٹے ڈیوٹی روسٹر کیمطابق ٹیمیں موجود ہیں۔