اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکی ہدایت

Aug 23, 2022 | 21:24:PM
عمران خان ، اعظم خان
کیپشن: عمران خان اور اعظم خان کی ملااقت کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بڑا فیصلہ ، پی اے سی میں شرکت نہ کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے وزیر داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کردی گئی ، پی اے سی نے اعظم خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔ جبکہ پی اے سی کی ایف آئی اے کو براڈ شیٹ انکوائری ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت،پی اے سی نے بلین ٹری سونامی منصوبہ کی انکوائری نیب کو چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیخلاف ایک اور ایف آئی آر درج