عمران خان کاانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

Aug 23, 2022 | 15:10:PM
عمران خان ,اانسداد دہشت گردی, عدالت , فیصلہ,قانونی ٹیم, اسلام آباد ہائیکورٹ
کیپشن: سابق وزیر اعظم عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کے ہری پور جلسے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا، سابق وزیراعظم عمران خان اپنی قانونی ٹیم کے ارکان سے آج ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ سیاسی کمیٹی کے ارکان سے بھی مشاورت کریں گے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد عمران خان کے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پولیس افسروں اور خاتون جج کو دھمکی کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روز کیلئے راہداری ضمانت منظورکی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ،شہباز گل کی جگہ نیا چیف آف سٹاف مقرر کردیا