ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضہ کرنےکی ویڈیو جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضہ کرنےکی ویڈیو جاری کردی۔
Iranian state TV aired a video of the IRGC seizing container ships in the Strait of Hormuz. Iran said the ships were operating without permits and tampering with the navigation system https://t.co/7Upc7Phlk8 pic.twitter.com/qY1XnfNeVr
— Reuters (@Reuters) April 23, 2026
ایرانی بحریہ نے جہازوں پر قبضے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالنے پر جہازوں کو قبضے میں لیا گیا اور جہازوں کو ایرانی ساحل پر منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خوفناک حادثہ، کئی گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 9 مسافر زندہ جل گئے
دوسری جانب امریکی محکمہ جنگ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے مبینہ طور پر بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں قریباً 6 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی کوئی بھی کارروائی غالباً امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے سے قبل شروع نہیں کی جائے گی، جس کے باعث اس کشیدگی کے معاشی اثرات رواں سال کے آخر یا اس کے بعد تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ جنگ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو ایک خفیہ بریفنگ میں یہ معلومات فراہم کیں۔