خوفناک حادثہ، کئی گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 9 مسافر زندہ جل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر مرزا پور کے ڈرمنڈ گنج تھانہ حلقے میں 'بڑکا گھمان' موڑ کے قریب اس وقت چیخ و پکار مچ گئی جب ایک تیز رفتار ٹرک کی دو کاروں سے ٹکر ہو گئی، ٹکر اس قدر شدید تھی کہ دونوں کاروں میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں سوار افراد سبھی افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔
حادثے کی شکار ایک بولیرو میں کل آٹھ افراد سوار تھے جن میں دو خواتین اور دو بچے شامل تھے، جب کہ دوسری کار سوئفٹ ڈیزائر میں صرف ڈرائیور تھا، یہ سبھی افراد جل کر ہلاک ہو گئے، وہیں ٹرک کا ہیلپر بھی دم توڑ گیا، اس حادثے میں نو افراد زندہ جل گئے، مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہے۔
اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے سبھی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں، پولیس سپرنٹنڈنٹ اپرنا رجت کوشک نے بتایا کہ مدھیہ پردیش سے مرزا پور کی طرف جا رہا ایک ٹریلر ٹرک آگے چل رہا تھا، اس کے پیچھے دو کاریں سوئفٹ ڈیزائر اور بولیرو چل رہی تھیں، تبھی پیچھے سے آ رہے چنے سے لدے ایک دوسرے ٹرک نے دونوں کاروں کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے یہ کاریں آگے چل رہے ٹریلر سے ٹکرا گئیں۔ اس خوفناک تصادم کے باعث بولیرو اور سوئفٹ ڈزائر میں آگ لگ گئی جس سے بولیرو مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ بولیرو میں سوار تمام افراد مرزا پور ضلع کے جگنا تھانہ حلقے کے نارائنا گاؤں کے رہنے والے تھے، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ میہر میں منڈن کی تقریب کے بعد واپس آرہے تھے،آلٹو کار کا ڈرائیور سون بھدر کا رہنے والا تھا، ٹرک کے ہیلپر اور ڈرائیور کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ:ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوالات اور خدشات کا جواب بھارت ایک سال بعد بھی نہ دے سکا
پولیس سپرنٹنڈنٹ اپرنا رجت کوشک نے بتایا کہ حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر بھی شدید زخمی ہوئے، جن میں سے ہیلپر کو ٹرک کے کیبن سے بچا لیا گیا، اس واقعے کے بعد وارانسی-ریوا (مدھیہ پردیش) ہائی وے پر لمبا ٹریفک جام لگ گیا۔ پولیس اور مقامی دیہاتیوں نے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے رات گئے تک امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔