ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے کے ایئر چیف کی ملاقات،12 سپر مشاق طیاروں کی فراہمی پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے کے ایئر چیف کی ملاقات،پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات پر اتفاق۔زمبابوے کو 12 سپر مشاق طیاروں کی فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ایئر فورس زمبابوے کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ،پاکستان ایئر فورس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات، اس موقع پر زمبابوے کی ایئر فورس کی تربیت میں معاونت کا اعادہ اور پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات پر اتفاق کیا گیا۔زمبابوے کے ایئر چیف نےے PAF اکیڈمی میں کیڈٹس کی تربیت کی خواہش ظاہر کی۔ ملاقات میں زمبابوے کو 12 سپر مشاق طیاروں کی فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:عوام نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن مسترد کر دیا ،مودی کے خلاف نعرے بازی