"ہم آپ کے ہیں کون" کاسیکوئل:سلمان خان اورمادھوری جلوہ گرہوں گے؟

Apr 23, 2025 | 15:57:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)90ء کی دہائی کی سپرہٹ  بھارتی فلم "ہم آپ کے ہیں کون" کا سیکوئل بننے کی خبریں گردش میں ہیں، کیا اس فلم میں سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ کیا جائے گا؟اس حوالے سے پروڈیوسرنے اہم انکشاف کردیا۔

فلم میکر سورج برجاتیہ نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اپنی کلاسک فلم "ہم آپ کے ہیں کون" کا سیکوئل بناتے ہیں تو اس میں اپنے قریبی دوست سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ نہیں کریں گے بلکہ نئے اداکاروں کو لیا جائے گا۔ 

برجاتیہ نے"ٹائمز آف انڈیا" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں نئی کاسٹ ہوگی،میں ہمیشہ سے یہ مانتا ہوں کہ اچھا اسکرپٹ کسی بھی ستارے سے بڑا ہوتا ہے،لوگ ایک خاص عمر کے بعد ستاروں سے زیادہ اچھی فلم پر بھروسہ کرتے ہیں۔

برجاتیہ نے مزید انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ ایک نئی فلم پر کام کر رہے ہیں، لیکن اس میں وقت لگے گا کیونکہ انہیں ایسا اسکرپٹ چاہیے جو اداکار کی موجودہ عمر کےلیے موزوں ہو،سلمان ہمیشہ فلم کو ستاروں سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں،اگر میں کسی اور کے ساتھ فلم بنانا چاہوں تو وہ سپورٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:میری ٹک ٹاک سے پہلی کمائی: ربیکا خان نے اہم انکشاف کردیا

سورج برجاتیہ میں نے پیار کیا، ہم آپ کے ہیں کون اور پریم رتن دھن پائیوجیسی فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں۔