بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند

Apr 23, 2024 | 17:51:PM
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی، عدالت نے 6 گواہوں کے بیان قلم بند اور 2 گواہوں پر جرح مکمل کرتے ہوئے مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء عثمان گل اور ظہیر عباس بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیساتھ  کن شعبوں میں تعاون بڑھایا جائیگا؟ایرانی صدر نے بڑی خوشخبری سنا دی

آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید 6 گواہوں کے بیان قلم بند کئے اور 2 گواہوں پر جرح مکمل کی، اب تک 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیان قلم بند کر لئے گئے ہیں جبکہ 15 گواہوں پر جرح بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔