ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے لگی

Apr 23, 2023 | 19:03:PM
ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالجبار نے  عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے پی ٹی آئی کےاہم رہنما رانا عبدالجبار کا کہنا ہےکہ عمران خان کہتےتھے کہ موروثی سیاست دفن کریں گے لیکن اب خود ہی موروثیت کو ہوا دے رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ملتان میں شاہ محمود قریشی کے خاندان پر ٹکٹوں کی برسات موروثیت نہیں تو اور کیا ہے ؟مجھے سمجھ نہیں آئی کہ پی پی 214سے ان کا بھانجا، 156 سے خود شاہ محمود قریشی امیدوار ہیں ، 157 سے ان کا بیٹا زین قریشی اور 217 سے بھی ان کا بیٹا امیدوار ہے تو عمران خان صاحب بہت افسوس ہوا، ورکر مایوس ہیں ۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی کی جانب سےپنجاب کے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے ،جس پر پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں اور زمان پارک میں احتجاج بھی کیا گیا تھا جس پر عمران نے کہا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف ملنے والی درخواستوں پرخود مانیٹڑ کروں گا ۔