کورونا کے وار پھر تیز،مزید  13 افراد کا شکار کر لیا

Apr 23, 2023 | 11:33:AM
کورونا کے وار پھر تیز،مزید  13 افراد کا شکار کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے وار پھر تیز،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 482 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس موذی مرض کا شکار 11 افراد کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1 اعشاریہ 47 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔