حمزہ شہباز کی حلف برداری کا معاملہ حل ہوگیا،ایوان صدر سے بڑا حکمنامہ جاری

Apr 23, 2022 | 11:55:AM
حمزہ شہباز، حلف برداری
کیپشن: حمزہ شہباز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حمزہ شہبازکی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری کی کا معاملہ حل ہوگیا ،ایوان صدر نے عدالتی حکم پر نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کردیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں گورنر ہاؤس میں شروع ہوگئیں ۔آج شام چار بجے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی حلف لیں گے ۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر کو عدالت عالیہ کا حکم نامہ موصول ہوا تھا جس کے بعد ایوان صدرکی طرف سے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کیلئے نمائندہ مقر ر کردیا ۔چیئر مین سینیٹ ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب آج چار بجے متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایوان صدر کو ہائیکورٹ کا حکم موصول ہوگیا اور ایوان صدر نے اس پر وزیر اعظم ہاوس سے رائے مانگی ،وزیراعظم ہاوس نے چیئرمین سینٹ کو وزیراعلی کا حلف لینے کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے کل گورنر پنجاب کو حلف برداری سے انکار کے لیے تحریری طور پر آگاہ کرنے کی مہلت دی تھی تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر عدالت نے صدر کو ہدایت دی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے کوئی اور نمائندہ مقرر کریں۔