قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ ۔۔امریکا کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Apr 23, 2022 | 09:52:AM
قومی سلامتی اجلاس ، امریکا
کیپشن: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیے پر امریکا کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ امریکہ نے نیشنل سیکیورٹی اجلاس کے اعلامیے کا خیر مقدم کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ہمیشہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کی مداخلت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مراسلے میں بیرونی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔اجلاس میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید نے ٹیلی گرام کے مواد اور پس منظر پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں گزشتہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق ٹیلی گرام میں کسی سازش کے ثبوت نہیں ملے، سیکیورٹی ایجنسیز نے قومی سلامتی کمیٹی کو سازش کے ثبوت نہ ملنے سے آگاہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق سفیر اسد مجید کی بریفنگ، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آگیا