قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو بلائے جانے کا امکان

Sep 22, 2025 | 21:04:PM
قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو بلائے جانے کا امکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)حکومت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں گے۔

17 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں معمول کا سرکاری ایجنڈا بھی زیر بحث آئے گا، مختلف بلز بھی قانون سازی کے لیے پیش کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو 14 شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا