وومن کرکٹر کا بڑا اعزاز، ون ڈے انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں مکمل

Sep 22, 2025 | 18:45:PM
وومن کرکٹر کا بڑا اعزاز، ون ڈے انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز )پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بائیں ہاتھ کی باولر نشرہ سندھو نے ایک اور شاندار سنگ میل عبورکرلیا۔

ایک روزہ  انٹرنیشنل میچوں میں  100 وکٹیں مکمل کرکے پاکستان کی تاریخ میں یہ اعزازحاصل کرنے والی تیسری ویمن کرکٹربننے کا اعزازحاصل کیا ہے،اس سے قبل سابق کپتان ثنا میراورآل راؤنڈرندا ڈاریہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں، ثنا میرنے اپنے کیریئر میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اورندا ڈار بھی اپنی شاندارکارکردگی کے ذریعے ٹیم کیلئے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

نشرہ سندھو نے کم عرصے میں یہ سنگ میل عبور کر کے خود کو پاکستان ویمن کرکٹ کی اہم باولرزمیں شامل کرلیا ہے ان کی نپی تلی بولنگ اوربائیں ہاتھ کے منفرد ایکشن نے انہیں ہمیشہ حریف ٹیموں کیلئے خطرہ ثابت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛  ففٹی بنانے کے بعد جشن میرا نیا انداز تھا، لوگوں کے مطلب نکالنے کی پروا نہیں: صاحبزادہ فرحان