ففٹی بنانے کے بعد جشن میرا نیا انداز تھا، لوگوں کے مطلب نکالنے کی پروا نہیں: صاحبزادہ فرحان

Sep 22, 2025 | 15:15:PM
ففٹی بنانے کے بعد جشن میرا نیا انداز تھا، لوگوں کے مطلب نکالنے کی پروا نہیں: صاحبزادہ فرحان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف شاندار بیٹنگ کر نے والے پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان  نے کہا ہے کہ ففٹی بنانے کا عموما جشن نہیں مناتا مگر ذہن میں آیا تو نیا انداز اپنایا،ففٹی بنانے کے بعد جشن میرا نیا انداز تھا، لوگوں کے مطلب نکالنے کی پروا نہیں۔

 دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، چاہے حریف بھارت ہو یا کوئی اور ،سری لنکا کے خلاف بھرپور تیاری ہے، سب کھلاڑی فائنل میں بھارت سے میچ کھیلنے کے خواہشمند ہیں،  ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کیلئے پرامید ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کو تھپڑ ،اداکارہ کا اہم انکشاف سامنے آگیا

میری کارکردگی سے ٹیم جیت جاتی تو زیادہ خوشی ہوتی، انڈیا کے خلاف پرفارمنس کو لوگ زیادہ اہمیت دیتے ہیں،بھارت کے خلاف کارکردگی سے اعتماد ملا ہے، ابوظبی کی وکٹ بیٹسمینوں کیلئے سازگار ہے۔
سری لنکا کے خلاف میچ "ڈو اینڈ ڈائی" میچ ہے،  بیٹنگ لائن میں تبدیلی سے بیٹسمینوں کو اعتماد ملا ہے، صائم ایوب کو بھی اعتماد حاصل ہوا،  پاور پلے میں ہم اچھا نہیں کھیل رہے تھے، وکٹس بھی نہیں گنوائیں اور نو اوورز تک بہترین ،سکور کیابعد میں رنز کچھ سست ہوئے مگر خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔


 
© City News Network 2025