ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر بھٹو کو عہدے سے ہٹادیا گیا

Sep 22, 2025 | 15:17:PM
ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر بھٹو کو عہدے سے ہٹادیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر بھٹو کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے شاہ میر بھٹو کو ڈی جی ایس بی سی اے کے عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شاہ میر بھٹو کی جگہ مزمل ہالیپوٹہ کونیا ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آمدن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے والے ہوجائیں ہوشیار

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں ایک 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں کم از کم 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے،حکومت سندھ نے اس واقعے کے چند روز بعد 7 جولائی کو اس وقت کے ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو کو معطل کر کے ان کی جگہ گریڈ 20 کے افسر شاہ میر خان کو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے تعینات کر دیا تھا۔