ڈی کوک نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی، پاکستان سے سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم میں شامل

Sep 22, 2025 | 13:51:PM
ڈی کوک نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی، پاکستان سے سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )جنوبی افریقا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

کرکٹ جنوبی افریقا نے آج پاکستان کے خلاف وائٹ اور ریڈ بال سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی افریقا کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ایڈم مارکرم کریں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت ڈیوڈ ملر کریں گے جبکہ میتھیو بریٹنزکی ایک پروٹیز کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹر کوئٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی ہے جو 2023 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:فخرزمان کا متنازعہ آؤٹ، پی سی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئنٹن ڈی کوک نے وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد انہیں پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

کونئنٹن ڈی کوک کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔