پی سی بی نے فخرزمان کو متنازعہ آؤٹ دینے پر آئی سی سی کو تھرڈ امپائر کی شکایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے بھارت کیخلاف میچ میں فخرزمان کو متنازعہ آؤٹ دینے پر آئی سی سی کو تھرڈ امپائر کی شکایت کردی۔
ذرائع کے مطابق میچ کے بعد منیجر نوید اکرم چیمہ نے اپنے تحفظات سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو آگاہ کیا لیکن چونکہ یہ آئی سی سی امپائرز منیجر کا استحقاق ہے اس لیے انہیں بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
میچ کے بعد کپتان کی میچ رپورٹ میں بھی پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے متنازع فیصلے کو ہائی لائٹ کیا ہے آئی سی سی کے امپائرز منیجر کو بھی ٹیم انتظامیہ نے اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے باضابطہ شکایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی شکست ،شعیب اختر بھی بول پڑے
ذرائع کے مطابق اہم ترین میچ میں غیر معروف اور نا تجربہ کار ٹی وی امپائر کا تقرر کیا گیا,افغانستان سے تعلق رکھنے والے امپائر عزت اللّٰہ صفی نے فخر زمان کو متنازع انداز میں کاٹ بی ہائینڈ قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امپائر نے بھارت کے خلاف میچ میں فخرزمان کو غلط طور پرآؤٹ قرار دیا تھا,کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو ممکنہ طور پر غلط قرار دیا تھا ۔
پاکستانی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا، ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔