کراچی: 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ درج

Sep 22, 2025 | 10:45:AM
کراچی: 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہر قائد کے سپر ہائی وے میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملنے کا واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے ناگوری سوسائٹی کے قریب سے تین خواجہ سرا وں کی لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے،گزشتہ روز کراچی کے علاقے سہر ہائی وے سے 3 خواجہ سراوں کی لاشیں ملیں، پولیس کے مطابق ان تینوں خوجی سرا وں کو گولیاں مارکر قتل گیا گیا تھا، پولیس نے مقتولین کے ساتھی محمد ظفر کی مدعیت میں میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 290/25 درج کرلیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولین 20 ستمبر کی شام گھر سے یہ کہہ کر نکلے تھے کہ سپر ہائی وے جا رہے ہیں، رات گئے واپسی نہ ہونے پر ان سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب نہ ملا، اگلے روز واٹس ایپ گروپ کے ذریعے اطلاع ملی کہ تینوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں دو کی شناخت محمد جینل اور الیکس ریاست کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ تیسرے 20 سالہ ساتھی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی لیکن اسے اسماء کے نام سے مکارا جاتا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں خواجہ سراؤں کی لاشوں کو ورثاکے حوالے کیا گیا ہے، واقعاتی شواہد کی مدد سے قاتلوں کی گرفتاری کی کوشش کررہے ہیں، خواجہ سراؤں کے قتل کو ہائی پروفائل کیس کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔