عمر کوٹ، زیارت پر جانے والی گاڑی حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق

Sep 22, 2023 | 19:42:PM
عمر کوٹ، زیارت پر جانے والی گاڑی حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عمرکوٹ میں زیارت پر جانے والی شیزور گاڑی کو بچا بند کے قریب حادثہ پیش آیا۔ 

اطلاع کے مطابق شیزور کا ٹائر راڈ ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا۔ اس خوفناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 کے قریب زخمی ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیے: معروف گلوکار اعجاز علی خان انتقال کر گئے

جانبحق ہونے والوں میں ساٹھ سالہ خاتون اور سات ماہ کا بچہ بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں کو تحصیل ہسپتال پتھورو منتقل کیا گیا جہاں فرسٹ ایڈ کے بعد میرپورخاص سول ہسپتال ریفر کردیا گیا۔  

جاں بحق اور زخمی ہونے والے ہندو برادری کے مرشد رام پیر کے میلہ ٹنڈوالہیار جارہے تھے۔