معروف گلوکار اعجاز علی خان انتقال کر گئے

Sep 22, 2023 | 17:56:PM
معروف گلوکار اعجاز علی خان انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)شام چوراسی گھرانے کے معروف گلوکار اعجاز علی خان انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق اعجازعلی خان  کو  الصبح دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا  ،اعجاز علی خان کو سمن آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،رسم قل کل ان کی رہائشگاہ رستم پارک میں ادا کی جائےگی،اعجاز علی خان کلاسیکل گلوکار ریاض علی خان کے بھائی اور شفقت سلامت علی خان کے کزن ہیں۔گلوکار کے انتقال پر مداحوں کی جانب سے افسوس  اور   ان کے لیے  مغفرت کی دعا کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت اختتام