نگران حکومت آئین و قانون کے تحت وجود میں آئی، مرتضیٰ سولنگی

Sep 22, 2023 | 19:12:PM
نگران حکومت آئین و قانون کے تحت وجود میں آئی، مرتضیٰ سولنگی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نگران حکومت آئین و قانون کے تحت وجود میں آئی ہے، الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کیساتھ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

وفاقی وزیر کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی، مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نگراں وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابی مہم کیلئے سیاسی جماعتوں کو 54 دن ملنا ضروری ہیں، جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات ہوں گے۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کے دوران ہم کسی جماعت کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھیں گے۔