پی ٹی آئی رہنما منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Sep 22, 2023 | 14:58:PM
پی ٹی آئی رہنما منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)پی ٹی آئی کی رہنما منزہ حسن نےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔
سابق رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کی پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین سےملاقات ہوئی،منزہ حسن نےملاقات کےدوران پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تعطیل  کا اعلان

منزہ حسن کا کہنا  تھاکہ ایک محب وطن پاکستانی کی طرح مجھے اپنی فوج پر فخر ہے، کوئی ایسی چیز جس سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچے افسوسناک ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے ریاست کی بقاء ہمارا فرض ہے، میں خود کو تحریک انصاف سے الگ کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔