جامعہ کراچی اساتذہ کا آج سے کلاسز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان 

Sep 22, 2023 | 11:22:AM
 انجمن جامعہ کراچی کے اساتذہ نے آج سے صبح و شام کی تمام کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انجمن جامعہ کراچی کے اساتذہ نے آج سے صبح و شام کی تمام کلاسز کے مکمل  بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

انجمن اساتذہ نے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھ سے جامعہ کراچی کے انتظامی بحران کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے مالی و انتظامی مسائل انتہائی انقلابی اقدامات کے متقاضی ہیں، اساتذہ کی ترقیوں کیلئے سلیکشن بورڈز کا فوری انعقاد کیا جائے اور اساتذہ کی تنخواہوں میں اعلان کردہ اضافے کو دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  مریضہ نے ہسپتال کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے اساتذہ کی جانب سے صرف ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ جاری تھا تاہم یہ احتجاج اب مارننگ کی کلاسز تک جاپہنچا ہے۔