قومی کرکٹرز کی شاندار بلے بازی، نیا عالمی ریکارڈ قائم ، بھارتی اوپنرز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

Sep 22, 2022 | 23:51:PM
انگلینڈ کیخلاف، بغیروکٹ گنوائے، 200رنز کا ہدف، پاکستان، نیا عالمی ریکارڈ قائم،
کیپشن: محمد رضوان اور بابراعظم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کیخلاف بغیر وکٹ گنوائے 200 رنز کا ہدف حاصل کرکے پاکستان نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے بھارتی اوپنرز کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں بغیر کسی نقصان کے 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے کے بعد محمد رضوان اور بابراعظم ٹی 20 کی سب سے کامیاب جوڑی بن گئے ،بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما نے 52 اننگز میں 1743 رنز بنائے تھے،بابراعظم اور رضوان نے 36 شراکتوں میں بھارتی جوڑی سے زیادہ رنز بنا لئے ،محمد رضوان اور بابراعظم نے 36 میچز میں 1800 رنز بنا لئے ۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم ٹی 20 میں 2 سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بن گئے