بابراعظم ٹی 20 میں 2 سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

Sep 22, 2022 | 23:41:PM
قومی کرکٹ ٹیم ، کپتان بابراعظم، ٹی 20انٹرنیشنل، دو سنچریاں، پہلے پاکستانی بن گئے
کیپشن: بابراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں دو سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بن گئے۔
پاکستانی کپتان نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں شاندار سنچری بنائی،اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔
بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں،انگلینڈ کیخلاف سنچری بابر اعظم نے انضمام الحق سے اہم اعزاز چھین لیا۔
اس کے علاوہ بابر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے، بحیثیت کپتان ان کی تینوں فارمیٹ کی سنچریوں کی تعداد 10 ہے جبکہ انضمام الحق 9 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی