برطانیہ سے چوری شدہ لگژری گاڑی کی کراچی سے برآمدگی, ملزم کی ضمانت

Sep 22, 2022 | 17:00:PM
24 نیوز,کسٹم کورٹ, ٹیکس ڈیوٹی ,بینٹلے ملسین وی ایٹ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کسٹم کورٹ نے برطانیہ سے چوری شدہ لگژری گاڑی کی کراچی سے برآمدگی کے مقدمے میں ایک ملزم کی درخواست ضمانت مسترد جبکہ دوسرے ملزم کی منظور کرلی۔

کسٹم عدالت نے برطانیہ سے چوری شدہ لگژری گاڑی کی کراچی سے برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم نوید یامین بلوانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ ملزم جمیل شفیع کی بیس لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

ضرور پڑھیں : حکومت عوام کو سستا آٹافراہم کرنے میں ناکام

کسٹم حکام کے مطابق ملزمان پر ٹیکس ڈیوٹی کی مد میں تین سو ملین روپے کی چوری کا الزام ہے۔ گاڑی تین ستمبر کو ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر برآمد کی تھی۔ گاڑی بینٹلے ملسین وی ایٹ آٹو میٹک گاڑی کی مالیت تیس کروڑ سے زائد کی ہے۔