جائیداد کا تنازع ۔۔لاہور میں بیٹے نے ماں اور بھائی کو قتل کر دیا

Sep 22, 2021 | 11:34:AM
لاہور،ملزم کا اعتراف جرم،لاشیں ہسپتال منتقل
کیپشن: بیٹے نے ماں اور بھائی کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نوجوان نے جائیداد کے تنازع پر ماں اور بھائی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شہزاد کا اپنی ماں اور بھائی سے کئی ماہ سے 6 مرلے کے مکان کا تنازع چل رہا تھا جس کی وجہ سے ملزم نے صبح 6 بجے اپنی ماں اور بھائی کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور پولیس کو بلا کر یہ بتایا کہ ڈاکوؤں نے قتل کیا۔ تفتیش کے دوران مشکوک بیان پر ملزم نے فوری جرم کا اعتراف کر لیا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نوکری کی تلاش۔۔لاہور سے راولپنڈی جانیوالی خاتون سے زیادتی