عالیہ بھٹ انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر۔۔

Sep 22, 2021 | 10:23:AM
اشتہار ، دلہن بنی، عالیہ بھٹ، کنیا دان ، قدیم رسم ، سوالات
کیپشن: عالیہ بھٹ انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے جس سے نہ صرف عام شہری بلکہ بالی ووڈ سٹارز کا بچنا بھی نا ممکن ہے۔ اس بار انتہا پسند  ہندوؤں کے نشانے پر بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ آ چکی ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ کے شادی ملبوسات کے نئے اشتہار نے بھارت میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے شادی ملبوسات کے نئے اشتہار کو ہندوؤں کے ایک طبقہ نے ہندو دھرم اور رسوم و رواج کی توہین قرار دے دیا ہے۔عالیہ بھٹ کا یہ اشتہار نئی سوچ اورخواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ایک مثبت کوشش ہے۔اس اشتہار میں ہندووں کی شادی کی ایک رسم ‘کنیا دان’ کو موضوع بنایا گیا ہے جس کا لفظی مطلب ہے کہ ماں باپ اپنی بیٹی کو اگلے گھر میں عطیہ کر دیتے ہیں۔اشتہار میں دلہن بنی عالیہ بھٹ کنیا دان کی قدیم رسم پر سوالات اٹھاتی ہیں اورآخر میں کنیا دان کی جگہ ‘کنیا مان’ کا آئیڈیا دیتی نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریسٹورنٹ میں بچے کو دودھ پلانے والی خاتون کیساتھ شرمناک سلوک۔۔ہوا کیا جانیے
 سوشل میڈیا پرلوگ اس کی تائید اور مخالفت میں اپنے اپنے دلائل پیش کر رہے ہیں۔ بیشتر لوگوں نے اس اشتہار کی تعریف کی ہے۔ اسے موجودہ زمانے اور جدید خیالات کی ہندو لڑکیوں کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ لڑکیوں کو با اختیار بنانے کی نئی سوچ کا مظہر ہے لیکن دوسرے حلقے کا خیال ہے کہ یہ اشتہارہندو دھرم کے رسوم و رواج کو ‘رجعت پسندانہ‘ قرار دینے اور ہندو دھرم کو بدنام کرنے کے سلسلے کی نئی کڑی ہے۔تاہم ملبوسات بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ کنیامان، شادی کی رسومات کو ایک نئی سوچ دیتاہے، یہ بیٹی کو دان کر دینے کے بجائے ان کا احترام کرنے کے نظریہ کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل نہ ملنے پر بہن نے بھائی کے سامنے ایسا کام کر دیا کہ یقین کرنا مشکل۔۔