ریسٹورنٹ میں بچے کو دودھ پلانے والی خاتون کیساتھ شرمناک سلوک۔۔ہوا کیا جانیے

Sep 21, 2021 | 15:02:PM
  امریکا ، ریسٹورینٹ،خاتون کیساتھ سرمناک سلوک
کیپشن: ریسٹورنٹ میں بچے کو دودھ پلانے والی خاتون کیساتھ سرمناک سلوک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا میں ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا جہاں شوہر اور بیوی کو ریسٹورنٹ کے عملے  نے صرف اس وجہ سے باہر نکال دیا کہ خاتون اپنے بچے کو  دودھ  پلا رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق  امریکا کے شہر واشنگٹن  کی روبی میڈن  اور ان کے شوہر ایرن  نے حال ہی میں اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے نوزائیدہ بچے کو اپنے خاندان سے ملوائیں گے۔ اس کے لئے جوڑے نے اپنے پسندیدہ ریستوران کا انتخاب کیا۔ دونوں ریسٹورینٹ میں بیٹھے خاندان کے لوگوں کا انتظار کر رہے تھے جب تک  بچہ بھوکا ہو گیا اور رونے لگا۔ روبی نے دیوار کی طرف منہ کر کے بچے کو دودھ پلانا   شروع کر دیا۔ کچھ ہی دیر میں ریسٹورینٹ کا مالک اس کے پاس آیا اور اسے فورا ریسٹورینٹ سے باہر جانے کو کہا۔ جب خاتون کے شوہر ایرن  نے وجہ پوچھی تو اس نے کچھ نہیں کہا اور دھمکی  کیا کہ وہ دوبارہ اس ریسٹورنیٹ میں نہ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہن بھائیوں کےہمراہ سیر پر جانیوالی بی ایس سی کی طالبہ کیساتھ ظلم کی انتہا۔ہوا کیا جانیے
 اس کے بعد شوہر اور بیوی کو بہت برا لگا ، اس لئے ایرن نے فیصلہ کیا کہ وہ گوگل پر ریسٹورینٹ کے ریویو سیکشن میں ایک سٹار دیں گے اور اپنی ناراضگی کا اظہار کریں گے۔ ایئرن نے کہا- ’’ہمیں ریستوران چھوڑنے کے لئے کہا گیا اور ہمیں کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ، اس لیے ہم دوبارہ اس ہوٹل میں نہیں جائیں گے۔‘‘

ریسٹورنٹ کے مالک نے بھی ایئرن کے ریویو پر جواب دیا جسے پڑھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ مالک نے لکھا- ’’دوبارہ یہاں نہ آنے کا فیصلہ کرنے کے لئے آپ کا شکریہ ہر چیز کے لئے جگہ بنی ہوئی ہے۔ میری جگہ آپ کے بچے کو دودھ پلانے کے لئے نہیں دوبارہ یہاں کبھی مت آنا میرا ریسٹورینٹ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرپورٹ کے باتھ روم میں لڑکی نے بچے کو جنم دیا۔پھر ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل
  ریسٹورینٹ کے  مالک کے جواب کا ایئرن  نے اپنے علاقے کے فیس بک گروپ پر ایک سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جسے دیکھ کر خواتین غصے سے بھڑک گئیں۔ انہوں نے ریسٹورینٹ کے  باہر احتجاج کیا تو مالک کو ریسٹورنٹ بند کرنا پڑا اور  سوشل میڈیا سے اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔