بہن بھائیوں کےہمراہ سیر پر جانیوالی بی ایس سی کی طالبہ کیساتھ ظلم کی انتہا۔ہوا کیا جانیے

Sep 18, 2021 | 11:55:AM
بہن بھائیوں کےہمراہ سیر پر جانیوالی بی ایس سی کی طالبہ کیساتھ ظلم کی انتہا۔ہوا کیا جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں تین چھوٹے بہن بھائیوں کے ہمراہ صبح کی سیر پر گئی بی ایس سی کی 21سالہ طالبہ کو اغواکر لیا گیا۔

غٖیرملکی میڈیاکے مطابق لڑکی کے اغواکی یہ واردات سیدوپور نامی گاؤں میں پیش آئی جہاں ملزموں نے مغوی طالبہ کی چھوٹی بہن کو پہلے اغواکرکے اپنی وین میں ڈالنے کی کوشش کی۔  مغوی لڑکی نے اپنی بہن کو بچانے کی کوشش کی اور ملزموں سے ہاتھ پائی شروع کر دی جس پر ملزموں نے اس کی بہن کو چھوڑ کر اسے ہی اغواکر لیا اور زبردستی وین میں ڈال کر لے گئے۔ واردات کے وقت لڑکی کے دو بھائی جن کی عمریں 13اور 15سال تھیں بھی ساتھ تھے۔ وہ سیر کرکے صبح 4بج کر 45منٹ پر گھر واپس جا رہے تھے کہ ماری پت ریلوے سٹیشن کے قریب وین میں سوار 3 ملزم آئے اور چھوٹی بہن کو اٹھانے کی کوشش کی۔ واردات کے بعد بچ جانے والی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ہمارے بھائی ہم سے چند میٹر آگے چل رہے تھے۔ وین سے ایک آدمی نیچے اترا اور مجھے پکڑ کر وین میں ڈالنے کی کوشش کی جس پر میری بہن نے مداخلت کی اور مجھے بچا لیا۔ یہ دیکھ کر وین سے ایک اور آدمی تیزی سے نکلا اور پہلے آدمی کے ساتھ مل کر اس نے میری بہن کو اٹھا کر وین میں ڈالا اور وین بھگا لے گئے۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 یہ بھی پڑھیںایئرپورٹ کے باتھ روم میں لڑکی نے بچے کو جنم دیا۔پھر ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل