موبائل نہ ملنے پر بہن نے بھائی کے سامنے ایسا کام کر دیا کہ یقین کرنا مشکل۔۔

Sep 16, 2021 | 12:40:PM
موبائل نہ ملنے پر بہن نے بھائی کے سامنے ایسا کام کر دیا کہ یقین کرنا مشکل۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بچوں کو موبائل پر گیم کھلنے کا بہت شوق ہوتا ہے اور اگر گھر والے موبائل نہ دیں تو اکثر بچوں کو غصہ آ جاتا ہے ،اسی طرح کا ایک واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں 16 سالہ لڑکی نے چھوٹے بھائی سے  گیم کھیلنے کے لئےموبائل مانگا جس پر بھائی نے انکار کر دیا، پھر غصہ میں آکر لڑکی نے  زہریلی دوا پی کربھائی کی آنکھوں کے سامنے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  ممبئی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نابالغ لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا کیونکہ اسے موبائل میں گیم کھیلنے کو نہیں ملا اور وہ اس قدر غصے میں آگئی کہ اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔گھر میں صرف ایک موبائل تھا جس میں متاثرہ لڑکی اور اس کے چھوٹے بھائی گیم کھیلتے تھے۔بہن نے چھوٹے بھائی سے موبائل مانگا جس سے وہ انکاری ہو گیا اور دونوں کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا،جس کے بعد لڑکی اس قدر ناراض ہوئی کہ غصے پر قابو نہ رکھ سکی اور زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈانسر گرل نورا فتیحی نے شادی کی حامی بھر لی۔۔دولہا کون؟ اہم خبر سامنے آ گئی 
 واقعہ کے بعد سمتا نگر پولیس موقع پر پہنچ  گئی ،طالبہ کی لاش کوہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک غریب خاندان ہے جس میں 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے اور اس کے والد رکشا ڈرائیور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور کترینہ ترکی سے اچانک غائب