جعلی شناختی کارڈ اور دستاویزات پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف بڑا ایکشن کرنے کا فیصلہ

Oct 22, 2025 | 22:22:PM
جعلی شناختی کارڈ اور دستاویزات پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف بڑا ایکشن کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت نےجعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے اور جعلی دستاویزات پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جعلی دستاویز پر مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ منسوخ کئے اور ملزمان کو گرفتار کرکے جرمانہ کیا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں:بھیانک طوفان کا بلیو الرٹ  جاری، تیز ہواؤں اور شدید بارش کے امکانات