بھیانک طوفان کا بلیو الرٹ  جاری، تیز ہواؤں اور شدید بارش کے امکانات

Oct 22, 2025 | 20:04:PM
بھیانک طوفان کا بلیو الرٹ  جاری، تیز ہواؤں اور شدید بارش کے امکانات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین میں رواں سال کے 24ویں آنیوالے بھیانک طوفان فینگشین (Typhoon Fengshen) کے حوالے سے بلیو الرٹ  جاری کیا گیا ہے، جس سے چین کے جنوبی علاقوں کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں اور شدید بارش کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔یہ طوفان تیزی سے اپنی سمت بڑھ رہا ہے۔

چین کی ژنہوا  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق   قومی موسمیاتی مرکز (NMC) نے بتایا کہ طوفان فینگشین اتوار کی شام 5 بجے تک فلپائن کے لوزون جزیرے کے مغربی ساحل پر واقع تھا اور اس کے مرکز کے قریب ہوائیں زیادہ سے زیادہ 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔اس طوفان کے 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی جانب بڑھنے اور آہستہ آہستہ مزید طاقتور ہونے کا خدشہ ہے۔ چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق، منگل سے یہ طوفان جنوبی بحیرہ چین کے وسطی اور شمالی حصوں سے ہوتا ہوا جنوب مغرب کی طرف بڑھے گا اور ویتنام کے وسطی ساحلی علاقوں کی جانب جائے گا، پھر رفتہ رفتہ کمزور پڑ جائے گا۔قومی موسمیاتی مرکز  کا کہنا ہے کہ اس طوفان سے متاثرہ علاقوں میں مشرقی بحیرہ چین، آبنائے تائیوان، جنوبی بحیرہ چین کے کچھ حصے، ژجیانگ، فوجیان اور گوانگڈونگ کے ساحلی علاقوں میں اتوار کی رات 8 بجے سے پیر کی رات 8 بجے (مقامی وقت) کے درمیان تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ادارے نے کہا کہ اسی دوران تائیوان کے کچھ علاقوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جَاوید اختر  کی وائرل ویڈیو کے الفاظ ’’مسلمانوں جیسا نہ بنو‘‘ پر بھارتی گلوکار لکی علی کا ٹھوک کر جواب