جَاوید اختر کی وائرل ویڈیو کے الفاظ ’’مسلمانوں جیسا نہ بنو‘‘ پر بھارتی گلوکار لکی علی کا ٹھوک کر جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار، نغمہ نگار اور اداکار لکی علی (مقبول محمود علی)نے بالی ووڈ فلموں کے مشہور نغمہ نگار جَاوید اختر کی وائرل ویڈیو پر کڑی تنقید کی ہے، جس میں وہ ہندوؤں کو مخاطب کرکے کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ ’’مسلمانوں جیسا نہ بنو‘‘۔اس کے جواب میں لکی علی نے کہا ہے کہ ’’جَاوید اختر جیسا مت بنو‘‘۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نغمہ نگار جَاوید اختر کو پانچ نیشنل فلم ایوارڈز اور دو اعلیٰ سویلین اعزازات ، پدم شری اور پدم بھوشن مل چکے ہیں۔ حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک پرانے ویڈیو کو شیئر کیا جس میں جَاوید اختر ہندوؤں کو مخاطب کرکے کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ ’’مسلمانوں جیسا نہ بنیں‘‘ ۔تاہم، اس ویڈیو کی تصدیق کے حوالے سے شکوک و شہبات پائے جاتے ہیں مگر یہ ویڈیو آن لائن تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔ موسیقی میں پاپ کلچر اور البمز کو مقبول بنانے والےبھارتی گلوکار لکی علی نے بھی اس پر سخت ردعمل دیا ہے۔گلوکار لکی علی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اسی ویڈیو کے ایک X پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا : ’’جَاوید اختر جیسا مت بنو، کبھی بھی اصل نہیں اور واقعی بہت زبان (ugly as f**k)…"۔ یہ سخت الفاظ سوشل میڈیا پر نمایاں ہوئے اور لوگوں کی توجہ حاصل کر گئے۔
وائرل ویڈیو میں جَاوید اختر 1975) میں بننے والی بھارتی فلم شعلے کے اُس مشہور شاٹ کا حوالہ دیتے ہیں جس میں کہا جاتا ہے ’’شعلے‘‘ میں ایک سین تھا جب دھرمیندر شیو جی کی مورتھی کے پیچھے چھپتے ہیں اور بولتے ہیں اور ہیما مالنی سمجھتی ہیں کہ شیو جی ان سے بات کر رہے ہیں۔ کیا آج ایسے مناظر ممکن ہیں؟ نہیں، میں آج ایسا سین نہیں لکھوں گا۔ 1975 میں (جب شعلے ریلیز ہوئی) ہندو نہیں تھے؟ کیا اس وقت دھارمک لوگ نہیں تھے؟ تھے۔جاوید اختر نے کہا کہ ’’درحقیقت، میں نے پہلے بھی کہا ہے، یہاں نہیں کہہ رہا۔ راجو ہِیرانی اور میں پونا شہر میں ایک بڑے مجمع کے سامنے کھڑے تھے اور میں نے کہا تھا کہ ’’مسلمانوں جیسا نہ بنو۔ انہیں اپنے جیسا بناؤ۔ تم مسلمان بن رہے ہو’۔ یہ ایک المیہ ہے‘‘۔
یاد رہے کہ جَاوید اختر کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔انہوں نے بے شمار ہٹ فلمیں دی ہیں۔ انہیں پانچ بار بھارت میں نیشنل فلم ایوارڈز مل چکے ہیں ، ان فلموں میں ساز، بارڈر، گاڈ مدر، ریفیوجی اور لگان کے لیے انہیں یہ اعزاز حاصل ہوئے۔ اس کے علاوہ انہیں بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ پدم شری اور پدم بھوشن سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ابتدائی طور پر ایک اسکرین رائٹر کے طور پر جَاوید اختر نے امیتابھ بچن کی فلم زنجیر (1973) کے بعد پہچان بنائی۔ سلیم خان کے ساتھ مل کر جاویداختر نے متعدد یادگار فلمیں تخلیق کیں جن میں انداز (1971)، ہاتھی میرے ساتھی (1971)، سیتا اور گیتا (1972)، یادوں کی بارات (1973)، دیوار (1975)، شعلے (1975) اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنڈی ٹیسٹ:11ویں جنوبی افریقی بیٹر نے 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی