بیروز گار نوجوانوں کیلئے خوشخبری ،نوکریوں کی لائن لگ گئی

Oct 22, 2022 | 14:23:PM
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ , پنجاب ,ملتان,جھنگ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری سکولوں کی بھی سنی گئی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں درجہ چہارم کی 6206 اسامیوں پر بھرتیوں کا حکم دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں درجہ چہارم کی 6206 اسامیوں پر بھرتیوں کا حکم دیا ہے،لاہور میں درجہ چہارم کے 720 ملازم بھرتی ہونگے،ملتان میں 325، فیصل آباد میں 262 بھرتیاں کیجائیں گی۔

ضرور پڑھیں :پاکستان میں پیناڈول ٹیبلٹس اور سیرپ کی پروڈکشن بند 

جھنگ 118، جہلم 96 اور رحیم یار خان میں 326 بھرتیاں کیجائیں گی،اٹک 137 ،بہاولپور 140 اور بکھر میں 233 بھرتیاں ہونگی،قصور 157،منڈی بہاوالدین 325 اورمظفرگڑھ میں 175 بھرتیاں کیجائیں گی،گجرات 354،،حافظہ آباد میں 147 اور لیہ میں 105 بھرتیاں کیجائیں گی،تمام اتھارٹیز بھرتیاں قواعد وضوابط کیمطابق کیجائیں گی،قواعد و ضوابط کیخلاف بھرتیوں پر متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف سخت کاروائی کیجائے گی۔