پاکستان میں پیناڈول ٹیبلٹس اور سیرپ کی پروڈکشن بند 

Oct 22, 2022 | 00:36:AM
جی ایس کے، پاکستان، پینا ڈول ٹیبلٹس، سیرپ، بنانے بند،
کیپشن: پینا ڈول ادویات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جی ایس کے پاکستان نے پیناڈول ٹیبلٹس اور بچوں کیلئے سیرپ بنانے بند کر دیئے۔
جی ایس کے پاکستان کے جنرل منیجر نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو خط لکھا ہے ،فرحان ہارون کاکہناہے کہ پیناڈول ٹیبلیٹس، پیناڈول ایکسٹرا اور بچوں کیلئے سیرپ بنانا بند کر رہے ہیں، موجودہ قیمت پر پیناڈول پروڈکٹس بنانا ممکن نہیں رہا۔
جنرل منیجر جی ایس کے نے مزید کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے اضافہ مسترد کر دیا، ان کاکہناتھا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے نقصان اٹھا کر پیناڈول بنا رہے تھے جو اب ممکن نہیں۔فرحان ہارون نے کہاکہ حکومت ڈریپ کی منظور شدہ قیمت منظور کرے تو ادویات دوبارہ بنانا شروع کر دیں گے۔


 یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کی فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارکباد