کنٹریکٹ پر تعینات متعدد اعلیٰ افسران عہدوں سے مستعفی

Nov 22, 2025 | 21:45:PM
کنٹریکٹ پر تعینات متعدد اعلیٰ افسران عہدوں سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)مختلف وفاقی اداروں میں گزشتہ ایک سال کے دوران کنٹریکٹ پر تعینات متعدد اعلیٰ افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

دستاویز کے مطابق اکتوبر 2024 سے اکتوبر 2025 کے درمیان مجموعی طور پر 11 اعلیٰ افسران مستعفی ہوئے، یہ استعفے 17 اکتوبر 2024 سے 29 اکتوبر 2025 کے دوران جمع کرائے گئے۔دستاویز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ممبر افضل لطیف کے استعفے کی منظوری صدر مملکت نے دی جبکہ دیگر تمام افسران کے استعفے وزیراعظم نے منظور کیے۔

 مستعفی ہونے والوں میں فیصل اقبال رتیال، ڈائریکٹر جنرل (ٹیلیکام) آئی ٹی ڈویژن بھی شامل ہیں، وزیراعظم آفس میں ٹیم لیڈ فنانس اینڈ اکانومی نظام الدین ارشد نے بھی استعفیٰ دیا، جبکہ سٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے ریسرچ سپیشلسٹس عباس حسن اور زین العابدین بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

 وزیراعظم آفس میں سینئر ایسوسی ایٹ فنانس اینڈ اکانومی ارسلان احمد اور اکنامک ٹرانسفارمیشن کے ٹیم لیڈ ہاشم رضا نے بھی استعفے جمع کرائے، وزارتِ دفاع کے فنانشل ایڈوائزر اسد رسول چودھری، وزیراعظم آفس (پبلک) میں سینئر ایسوسی ایٹ انرجی محمد احمد، اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ کی ریسرچ ایسوسی ایٹ عائشہ توقیر بھی مستعفی ہونے والوں میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پلاننگ کمیشن کے ممبر سوشل سیکٹر اینڈ ڈیوولوشن نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ دستاویز کے مطابق یہ تمام استعفے یک سالہ مدت کے دوران مختلف اوقات میں جمع کرائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جلدی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے ،بغیر سودقسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کا نادر موقع

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: