بنوں :دہشتگردوں کی بسیہ خیل میں پل کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Nov 22, 2025 | 15:47:PM
بنوں :دہشتگردوں کی بسیہ خیل میں پل کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )بنوں پولیس کی ایک اور بہترین کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،علی الصبح بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع پل کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح ضلع بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع دوا پل کو دہشتگردوں نے دیسی آئی ای ڈی سے اڑانے کی کوشش کی جسے بنوں پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

 شر پسندوں نے 8 سے 10 کلو گرام بارود سے بھری بالٹی سے بنی دیسی آئی ای ڈی کو دوا پل کے مرکزی ستون سے منسلک کر رکھا تھا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ کے جوانوں نے بروقت ناکام بنا دیا جس کے باعث عوامی انفراسٹرکچر تباہی سے محفوظ رہا۔

اہل علاقہ نے بنوں پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
آر پی او بنوں سجاد خان نے بی ڈی سکواڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےکہا کہ عوام کے زیر استعمال انفراسٹرکچر کو تباہ کر کے عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے والے عناصر کا قلع قمع ضروری ہے اور ایسے عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔