پنجاب میں سرکاری یونیورسٹیز کی بہتری کیلئے نیا 5 سالہ پلان تیار

Nov 22, 2025 | 14:56:PM
پنجاب میں سرکاری یونیورسٹیز کی بہتری کیلئے نیا 5 سالہ پلان تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب میں سرکاری یونیورسٹیز کی بہتری کے لیے نیا 5 سالہ پلان تیارکرلیاگیا۔
2030 تک اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بڑے اصلاحاتی اقدامات اٹھائے جائیں گے جس کے تحت تمام یونیورسٹیوں میں احتساب اور مانیٹرنگ نظام قائم کیا جائے گا،کارکردگی کی بنیاد پر یونیورسٹیوں کی فنڈنگ کا نیا ماڈل نافذ ہوگا۔
2026 میں 100 سے زائد تحقیقاتی منصوبوں کی فنڈنگ کی جائے گی،سرکاری یونیورسٹیوں میں 30فیصداداروں میں QEC اور ORIC بجٹ مختص ہوگا۔
پسماندہ علاقوں کے لیے فنڈنگ میں 25فیصد اضافے کا اعلان بھی کیاگیاہے،2027 تک تمام یونیورسٹیوں میں کوالٹی سسٹمز 100فیصدتک  بڑھانے کا ہدف مقررکیاگیاہے۔
تحقیقاتی فنڈنگ 150 منصوبوں تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیاگیاہے،2027 میں 5 ہزار اساتذہ کو خصوصی تربیت دی جائے گی،ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو سماجی و شہری سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا،2028 تک 70فیصد یونیورسٹیاں سمارٹ کیمپس میں تبدیل ہوں گی،یونیورسٹیوں کے ڈیجیٹل یوزرز کی تعداد 10 لاکھ تک جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،الیکشن کمیشن
2029 میں اعلیٰ تعلیم کے تمام فریم ورک کو مستقل شکل دی جائے گی،پنجاب کی یونیورسٹیوں کو دنیا کی ٹاپ 500 رینکنگ میں لانے کا ہدف بھی  اس میں شامل ہوگا ،یونیورسٹیوں میں AI اینالیٹکس کے استعمال کو بھی عمل میں لایا جائے گا ۔