انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،الیکشن کمیشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انتخابی ضابطہ اخلاق کی پاسداری کیلئے الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران کو مکمل غیر جانبداری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران کو انتخابی عمل میں مکمل غیر جانبدار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی قسم کا سیاسی یا انتظامی دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:کرشنگ شروع نہ کرنے پر 10 شوگر ملوں کو شوکاز نوٹس جاری
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی یا کسی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ افسران کو سخت تادیبی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔