انٹرویوز کیلئے بھاری رقوم کے مطالبات کا الزام، عاطف اسلم نے سچ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے خود پر انٹرویوز کے لیے بھاری معاوضہ طلب کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔
حال ہی میں عاطف اسلم نے یوٹیوب کے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اس تاثر پر کھل کر بات کی کہ وہ انٹرویوز میں آنے کے لیے مبینہ طور پر بھاری رقم وصول کرتے ہیں۔
گلوکار نے بڑے صاف لفظوں میں کہا، ’میں جانتا ہوں کہ مجھے ہر شو میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں۔
اگر کوئی کہتا ہے کہ میں بھاری رقم مانگتا ہوں، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ مجھے اپنے شو میں بلانا چاہتا ہے اور شاید دنیا کو بھی یہ بتانا چاہتا ہے۔
اللہ نے مجھے بہت عزت دی ہے، کبھی مصروفیات کی وجہ سے نہیں جا پاتا، مگر پھر بھی طرح طرح کی باتیں سننی پڑتی ہیں، میں اس پر معذرت خواہ نہیں ہوں۔‘
انہوں نے اس رویے پر بھی روشنی ڈالی جو کچھ میزبان انٹرویو مکمل ہونے کے بعد اپناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ، ’میں نےاس انڈسٹری میں ایک طویل عرصہ گزارا ہے اور میں اندر تک سب کو جانتا ہوں۔
میں نے لوگوں کے رویے بدلتے دیکھے ہیں، وہ اچھے صرف تب تک ہوتے ہیں جب تک ان کا شو مکمل نہ ہو جائے۔
اسے ہر بار تکبر کا نام نہیں دیا جا سکتا اور تکبر انسان پر جچتا بھی نہیں۔
مزید پڑھیں: مقدمات اور ذہنی دباؤ نےزندگی سے بددل کر دیا تھا:فیروز خان کا انکشاف
عاطف اسلم نے اپنی شہرت اور کامیابی کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بہت کم عمری میں وہ کچھ حاصل کیا جس کے لیے لوگ پوری زندگی محنت کرتے ہیں۔
’ میں نے 18 سال کی عمر میں دنیا جیتنا سیکھ لیا تھا اور میں نے جیت بھی لیا۔ اُس وقت خواہشات مختلف ہوتی ہیں۔
بڑے شہروں میں پرفارمنس، ریکارڈ سیل، شہرت مجھے یہ سب ملا۔ لیکن پھر ایک وقت آتا ہے جب لگتا ہے کہ یہ سب کافی نہیں۔
انسان میں آگے بڑھنے کی بھوک رہتی ہے، مگر مقصد صرف دوڑ میں رہنا نہیں بلکہ اپنی کامیابی سے لطف اندوز ہونا بھی ہوتا ہے۔