مظفرآباد: وزارتوں کی تقسیم پر پیپلز پارٹی کے متعدد وزراء ناراض 

Nov 22, 2025 | 00:01:AM
مظفرآباد: وزارتوں کی تقسیم پر پیپلز پارٹی کے متعدد وزراء ناراض 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہدبشیرچودھری )آزادکشمیر میں وزارتوں کی تقسیم پر پیپلز پارٹی کے متعدد وزراء ناراض ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کچھ وزرا نے اپنی نئی وزارتوں پر تحفظات اٹھا دیئے،بعض وزراء نے تاحال چارج لینے سے انکار کر دیا۔

اہم وزارتیں مخصوص گروپس کو دینے پر دیگر ارکان ناخوش ہیں،اختلافات بڑھنے سے حکومت کے اندر نئی سیاسی ہلچل کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت وزرا کو منانے کے لیے متحرک ہے،چودھری ریاض سمیت رابطہ کمیٹی نے ناراض اراکین سے رابطے شروع کر دیئے۔

ناراض وزرا نے مطالبہ کیا ہے کہ مشاورت کے بغیر وزارتوں کا فیصلہ قبول نہیں،ذرائع کے مطابق  قیادت نے جلد معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ 

وزرا کی ناراضگی کے باعث کابینہ کی مکمل فعالیت میں تاخیر کا امکان ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - آزاد کشمیر
ٹیگز: