امام کعبہ فضیلت الشیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید سےجے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری کی ملاقات

Nov 22, 2023 | 20:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)امام کعبہ فضیلت الشیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفورحیدری نے امام کعبہ فضیلت الشیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید   کو پاکستان میں  آمد پر خوش آمدید کہا۔

 مولانا عبدالغفورحیدری  نے کہا کہ مملکت سعودی عربیہ نے فلسطین اور اسرائیل جنگ میں مظلوم فلسطینیوں کی صحیح ترجمانی کرکے پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کی،سعودی عربیہ مرکز اسلام ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عربیہ کی آواز تمام امت مسلمہ کی آواز ہے،وفد میں مفتی ابرا احمد سمیت دیگر شامل تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:ریلوے مسافروں کیلئے اچھی خبر، رابطہ ایپلی کیشن کا آغاز